Welcome to my Urdu parodies. Here you can enjoy original Urdu poems of prominent poets as well as their parodies by me in Urdu script. Please left click on the page to view larger image. More parodies are to come. Please keep visiting. Dost Mohammed Khan
Friday, May 3, 2013
پیروڈی : ہوٹل تاج محل
ہوٹل تاج محل
تاج تیرے لئے اک محورِ الفت ہی سہی
تجھ کو اس لکژری ہوٹل سے محبت ہی سہی
‘‘میری محبوب ! کہیں اور ملا کر مجھ سے’’
مہنگے ہوٹل میں غریبوں کا گزر کیا معنی
جس کے درباں بھی ہوں ملبوسِ شہنشاہی میں
اس میں لٹھے کے پجاموں کا سفر کیا معنی
میری محبوب پسِ پردۂ فائیو اسٹار
لوٹنے والی دکانوں کو تو دیکھا ہوتا
مہنگے ہوٹل کے کبابوں سے بہلنے والی
عشق کے اور ٹھکانوں کو تو دیکھا ہوتا
ان گنت جوڑوں نے باغوں کی زیارت کی ہے
‘‘کون کہتا ہے کہ صادق نہ تھے جذبے ان کے’’
قیس و لیلیٰ بھی کبھی جانبِ ہوٹل نہ گئے
‘‘کیونکہ وہ لوگ بھی اپنی ہی طرح مفلس تھے’’
یہ عمارات و منازل، یہ پلازہ، یہ بہار
فارغ البال امیروں کے لئے جائے سکوں
اس کی رقاصہ کے رنگین تبسم پہ نہ جا
اس میں شامل ہے مرے جیسے ہی عشاق کا خوں
‘‘میری محبوب انہیں بھی تو محبت ہوگی
جن کی صناعی نے بخشی ہے اسے شکلِ جمیل’’
ان کے پیاروں نے تو دیکھے بھی نہیں سیخ کباب
آج تک ان کوکھلایا نہ کسی نے اک مِیل
یہ مِنی بار، یہ لابی کا نظارہ، یہ مہک
روسٹیڈ، روغنی، دم پخت غذاؤں کے طباق
شوخ تجّار نے دولت کا سہارا لے کر
‘‘ہم غریبوں کی محبت کا اڑایا ہے مذاق’’
‘‘میری محبوب! کہیں اور ملا کر مجھ سے’’
Labels:
Mazahiya Shayeri,
Shayeri,
Urdu Parody,
Urdu poetry
Subscribe to:
Posts (Atom)